اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکفیری ٹولے داعش نے صوبہ صلاح الدین سے ایک عراقی سپاہی کو گرفتار کر کے اس کا سر قلم کر دیا ہے۔
تکفیری ٹولے داعش نے عراقی سپاہی کی تصاویر شائع کر کے دعویٰ کیا ہے کہ اسے صوبہ صلاح الدین کے علاقے بیجی سے گرفتار کیا اور اس کے بعد اس کا سر قلم کر دیا ہے۔
داعش اس طرح کے بھیانک افعال انجام دے کر عراقی فوج اور عوام میں اپنی دھشت پھیلانا چاہتا ہے جبکہ عراقی فوج کے ذریعے اسے پے در پے شکست کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور عراقی فوج نے کئی مقامات کو اس جرائم پیشہ ٹولے سے چھڑوا لیا ہے۔




...............
242